• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا نہیں ہے کہ میں رضوان کی جگہ لے رہا ہوں وہی فرسٹ چوائس ہیں، غازی غوری

غازی غوری : اسکرین گریب
غازی غوری : اسکرین گریب 

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر غازی غوری کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ میں محمد رضوان کی جگہ لے رہا ہوں وہی فرسٹ چوائس ہیں، مجھے موقع ملا، اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غازی غوری نے کہا کہ اپنی کمی کو میں ہمیشہ دور کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ابھی میرا کوئی آئیڈیل نہیں ہے، میرا کام یہ ہے کہ جہاں میری ضرورت ہو وہاں میں بیٹنگ کروں گا۔

وکٹ کیپر غازی غوری نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم ہمیشہ باؤنس بیک کر سکتی چاہے، ان کے سینئر کھلاڑی نہیں ہیں، پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ ہو تو اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، کوشش ہو گی کہ اسی طرح پرفارم کرتا رہوں۔

غازی غوری نے کہا کہ بابر اعظم نے اننگز کے دوران رہنمائی کی کیونکہ وہ اس وقت پہلے سے بیٹنگ کر رہے تھے، بابر اعظم جیسے کھلاڑی کے ساتھ بیٹنگ کرنے سے اعتماد ملتا ہے دباؤ نہیں ہوتا، مجھے یہی کہا گیا تھا کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے کیونکہ رنز نہیں درکار ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید