• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مٹی کا طوفان، 3 افراد جاں بحق، 60 زخمی

سندھ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں مٹی کا طوفان، گھوٹکی اور کشمور میں مختلف حادثات میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

راجن پور میں درخت، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبے اور تاریں ٹوٹ گئیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

دادو کے علاقے گورکھ ہل اسٹیشن میں بھی طوفان کے باعث ہٹس کی چھتیں اڑگئیں۔ سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا۔

طوفان کے باعث بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن تاریں موٹر وے ایم فائیو پر گرنے سے ٹریفک متاثر رہی۔ پولیس اور میپکو عملے نے ٹرانسمیشن لائن کو ہٹا کر ٹریفک بحال کی۔

مظفرگڑھ علی پورمیں آندھی کے باعث 20 سے زائد گھروں کو آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے باعث کئی جانور بھی جل گئے۔

قومی خبریں سے مزید