بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر نورا فتحی اور مراکش کے اسٹار فٹبالر یاسین بونو کو ساتھ دیکھے جانے پر ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔
نورا فتحی اور یاسین بونو کو 28 مئی کو مراکش کے شہر کاسا بلانکا میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔
دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہیں اور صارفین کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
فی الحال میڈیا پر گردش کرتی ان افواہوں کی نورا فتحی اور یاسین بونو میں سے کسی نے بھی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
یہ افواہیں یاسین بونو کی ذاتی زندگی کے بارے میں مراکش کے میڈیا کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹس کی وجہ سے بھی گردش کر رہی ہیں۔
مراکش کے میڈیا کی رپورٹس میں فٹبالر کی اہلیہ ایمانی خلاد سے علیحدگی کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یاسین بونو نے ایمانی خلاد سے 2012ء میں شادی کی تھی، 2020ء میں اس جوڑی کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام اسحاق ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ نورا فتحی کا نام مراکش کے کسی فٹبال اسٹار کے ساتھ پہلی بار نہیں جوڑا گیا بلکہ رواں سال کے آغاز میں ان کے اشرف حکیمی کے ساتھ رومانوی تعلقات کی افواہیں بھی سامنے آئی تھیں۔