• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورا فتحی کا مراکش کے فٹبال اسٹیڈیم میں اپنے گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

فوٹو کولاج — انسٹاگرام
فوٹو کولاج — انسٹاگرام 

بالی ووڈ کی معروف ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی کی مراکش کے فٹبال اسٹیڈیم میں اپنے گانے پر ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نورا فتحی نے افریقہ کپ آف نیشنز 2025ء کے سیمی فائنل میں شرکت کی اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مراکش کے فٹبال اسٹیڈیم سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ مراکش کے فٹبال اسٹیڈیم میں سیمی فائنل کے آغاز سے پہلے اپنا گانا ’نورا‘ سننا بہت ہی زبردست احساس تھا۔

ویڈیو میں اداکارہ کو فٹبال اسٹیڈیم میں اپنے گانے پر انتہائی پُر جوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید