• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی بیرونِ ملک سفر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی بیرونِ ملک سفر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کا نام وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری سے ای سی ایل میں شامل کیا ہے، کابینہ کے فیصلہ کی موجودگی میں عدالت کے حکم سے یہ نام نہیں ہٹایا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ انسدادِ دہشت گری قانون کےتحت عدالت نے ملزم کا پاسپورٹ ضبط کر رکھا ہے، درخواست گزار کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں چالان جمع ہو چکا ہے۔

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اے ٹی سی کو کیس بھیجا ہے، عدالت درخواست گزار کا پاسپورٹ ریلیز کرنے کی حد تک فیصلہ کرے، ای سی ایل میں نام شامل ہونے پر درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے گا۔

پراسیکوشن نے استدعا کی کہ کیس سے متعلق کچھ دستاویزات کا حصول ضروری ہے، عدالت وقت دے۔

بعد ازاں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

قومی خبریں سے مزید