• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ مقدس ناموں میں بہت طاقت ہوتی ہے: اے آر رحمٰن کا ذکر اللّٰہ سے متعلق اظہارِ خیال

اے آر رحمٰن— فائل فوٹو
اے آر رحمٰن— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف موسیقار و گلوکار اے آر رحمٰن نے اللّٰہ کے ذکر اور حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرنے کی اہمیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اے آر رحمٰن نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے مذہبی عقائد کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔

اُنہوں نے ذکر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کچھ مقدس ناموں میں طاقت ہوتی ہے، جیسے کہ ہمارے صوفیانہ عقیدے کے مطابق جب ہم حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرتے ہیں تو اس سے برکت ہوتی ہے۔

گلوکار نے کہا کہ جب حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا جا رہا ہوتا ہے تو بہت سی آسمانی مخلوقات بھی ساتھ شامل ہو جاتی ہیں، صوفیاء کا یہی ماننا ہے۔

اُنہوں نے ذکر کو موسیقی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ جب آپ کوئی صوفیانہ کلام پڑھ رہے ہوتے ہیں تو بھی اپنے ارد گرد ایک طاقت محسوس ہوتی ہے اور ایسے لمحات میں بہت سی اچھی چیزیں بھی ظاہر ہو سکتی ہیں۔

اے آر رحمٰن نے سوال کیا کہ زمین پر بعض مقامات بہت مبارک ہیں، کیوں؟

اُنہوں نے خود ہی اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ذکر کرنے والوں کی وجہ سے ہے یا پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ذکر کرنے والی کسی اور آسمانی مخلوق نے اس جگہ کو چھوا ہو اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلا ہو۔

گلوکار نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم لوگوں کو اکثر کسی گھر، شہر یا جگہ کے بارے میں یہ کہتے ہوئے سنتے ہیں کہ یہ میری خوش قسمتی کی وجہ ہے۔

اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی وہم نہیں ہے بلکہ یہ کچھ ایسی چیزیں ہیں جو انسان نہیں جانتے۔

اے آر رحمٰن نے یہ بھی کہا کہ موسیقی کے ذریعے کچھ مقدس ناموں کو پکارنا صرف آواز سے کہیں زیادہ گہرا اثر رکھتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید