• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار نے ایم کیو ایم کا وفاقی شیڈو بجٹ پیش کردیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) بزنس فورم نے وفاقی شیڈو بجٹ پیش کردیا۔

کراچی میں ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس کے دوران شیڈو بجٹ پیش کیا، اس موقع پر صدر کے سی سی آئی اور تاجر تنظیموں کے نمائندے موجود تھے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم عوام سے نہیں بلکہ بڑے بڑے سرمایہ داروں سے ٹیکس کلیکشن کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر پیٹرول پر لیوی ختم کی جائے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجائے بینظیر انکم جنریشن پروگرام چلایا جائے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی خودمختاری ملک کی بقا کا معاملہ ہے، اربن ایریاز پر ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ ناردرن ایریاز کو ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ ایک ٹیچر 60 سے70 ہزار کما رہا ہے اور انکم ٹیکس دےرہا ہے، لیکن بڑا جاگیردار کوئی ٹیکس نہیں دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے ایوانوں میں کسان کی کسان، مزدور کی سرمایہ دار نہیں بلکہ مزدور اور مڈل کلاس کی نمائندگی پڑھا لکھا نوجوان کرے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پانی، توانائی، بجلی اور گیس پر کام کرنا ہے، اس سال وفاقی حکومت کا خسارہ 4 فیصد ہے، ہم اپنی تجاویز میں اسے 2 اعشاریہ 2 فیصد پر لا رہے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو بھی پالیسی ریٹ اور کم کرنا چاہیے، ہم نے پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے ایک عوام دوست شیڈو بجٹ تیار کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید