• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان پاکستان کا سوئٹزرلینڈ، بزنس حب بن سکتا ہے، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا سوئٹزرلینڈ، یہ بزنس حب بن سکتا ہے۔

نگر میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹور ازم زیادہ ہو تو علاقے میں زیادہ ترقی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا سوئٹزرلینڈ ہے، یہ بزنس حب بن سکتا ہے، نگر میں ٹوٹی سڑکوں کو ٹھیک کریں گے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اگر ہماری حکومت جی بی میں آئی تو زیر التوا تمام منصوبے مکمل کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید