• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اچکزئی کیخلاف درج مقدمے سے حکمران لاعلم نہیں، ترجمان اپوزیشن اتحاد

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی کے خلاف درج مقدمے سے اسلام آباد میں بیٹھے حکمران لاعلم نہیں ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں اخونزادہ حسین یوسفزئی نے کہا کہ چمن جلسے میں محمود اچکزئی نے بلوچستان کے آج کے حالات سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ آئین پر چلنے کی بات کرنے کے جرم میں محمود اچکزئی پر مقدمہ قائم کیا گیا، اپوزیشن اتحاد اس ایف آئی آر کی مذمت کرتا ہے۔

اپوزیشن اتحاد کے ترجمان نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی نے ہائیکورٹ میں پیش ہو کر ثبوت دیا کہ وہ آئین اور قانون کو ماننے والے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو سوچنا چاہیے کہ سرکار کی مدعیت میں مقدمات ہو رہے ہیں، جو ایف آئی ار کاٹی گئی اسلام آباد میں بیٹھے حکمران اس سے لاعلم نہیں۔

اخونزدہ حسین یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ حکومت واقعتاً مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ان معاملات کو دیکھنا ہوگا، ایک طرف بات چیت، دوسری طرف بغاوت کے مقدمات، کیا ایسے چل سکتا ہے، ایسا ماحول ہونا چاہیے جس میں دونوں فریق ایک دوسرے پر اعتماد کر سکیں۔

قومی خبریں سے مزید