کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ میں سابق قومی ہیڈ کوچ طاہر زمان کو بطور آبزرور ٹیم کے ساتھ بیلجیم اور انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ بھی ہیں۔ وہ پرو ہاکی لیگ کے ابتدائی دو مرحلوں میں ہیڈ کوچ تھے، تاہم آسٹریلیا میں رہائش کے حوالے سے اٹھنے والے تنازع کے بعد کھلاڑیوں کے دباؤ پر انہیں ہٹادیا گیا تھا، اب ان کی تقرری سے سینئر کھلاڑیوں کی ناراضی کے آثار نمایاں ہورہے ہیں، تاہم پی ایچ ایف نے ان کی تقرری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے، صرف کھلاڑیوں کی کار کردگی کے حوالے سے رپورٹ دیں گے۔