جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 11 جون کو طلب کر لیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کا معاملہ زیرِ غور آئے گا۔
جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 5 رکنی رولز میکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، کمیٹی رولز کی تشکیل سے متعلق اپنی تجاویز مرتب کر چکی ہے۔
رولز میں ججز کے امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے کمیٹی کی تشکیل دینے کی تجویز بھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رولز کی منظوری کے بعد ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی کا عمل شروع ہو گا۔