• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مبینہ زیادتی کے بعد قتل، 3 سالہ بچی کی ڈی این اے رپورٹ موصول

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے قائد آباد میں 3 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی بچی کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بچی کی شرٹ سے کم از کم تین افراد کا ڈی این اے ملا، بچی کے ٹراؤزر سے بھی کم از کم دو افراد کا ڈی این اے ملا ہے، جس بوری میں بچی کی لاش تھی اس سے بھی ڈی این اے ملا ہے۔

بچی کی لاش، کپڑوں اور بوری سے 25 سیمپل لیے گئے، ابتدائی طور پر 14 افراد اور بعد میں مزید کئی افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے گئے، لیب میں 24، 25 جون اور 3 جولائی کو پولیس نے سیمپل جمع کروائے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ بچی کی ایک کیمیکل رپورٹ موصول ہونا باقی ہے۔

قومی خبریں سے مزید