• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ریلوے نظام معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جدید اور مؤثر ریلوے نظام معیشت، تجارت اور علاقائی روابط کےفروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان ریلویز ٹرانسفارمیشن پلان پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مین ریلوے لائن ون کے روہڑی۔ ملتان سیکشن کی اپ گریڈیشن پر تجاویز دینے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر ایم ایل ون اور ایم ایل تھری کی اپ گریڈیشن، تھر کول ریلوے کنیکٹیویٹی اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایم ایل ون کی کراچی۔روہڑی سیکشن کے لیے تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن مکمل کر لی گئی ہے۔

اجلاس کے موقع پر شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم ایل تھری روہڑی۔نوکنڈی کی اپ گریڈیشن پی ایس ڈی پی اور برج فنانسنگ کے تحت کی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھرکول ریل کنینٹیویٹی منصوبے کا 112 کلومیٹر کا ٹریک تھرکول تا چھور پر 60 فیصد کام ہو چکا ہے، یہ منصوبہ دسمبر 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید