کراچی کے سانحہ گل پلازا کی انکوائری رپورٹ فراہم کرنے کے معاملے میں سندھ انفارمیشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کمیشن کی جانب سے ممکنہ طور پر 22 جولائی کو فیصلہ سنایا جائے گا۔
گل پلازا کیس کے نئے اور پرانے تفتیشی افسران نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔
تفتیشی افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ گل پلازا جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی کاپی ہمیں بھی نہیں ملی۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ سیشن عدالت نے سانحہ گل پلازا کی ازسر نو تحقیقات کا حکم دیا ہے، دوبارہ تحقیقات کیلئے ایس بی سی اے، کے ایم سی، ڈپٹی کمشنر اور دیگر کو خطوط لکھ دیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گل پلازا واقعے کی دوبارہ سے تحقیقات جاری ہیں۔