• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کا پاکستان مخالف سوال کرنیوالے بھارتی صحافی کو دو ٹوک جواب

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان اور چین کے تعلقات سے متعلق سوال کرنے پر بھارتی صحافی کو دو ٹوک جواب دے دیا۔

ولادیمیر پیوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم کے دوران بھارتی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان چین کے زیرِ اثر ہے، پاکستان ایک بڑا خود مختار ملک ہے اور اس کے مختلف ملکوں سے تعلقات ہیں۔

اُنہوں نے چین کے ساتھ روس کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ روس نے چین کے ساتھ ہمیشہ فوجی میدان میں تعاون کیا اور ایسا کرنا جاری رکھیں گے۔

روسی صدر نے ایران سے متعلق سوال پر کہا کہ روس کا ایران کے ساتھ اعتماد کا تعلق ہے اور بحران حل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران تنازع کے فریقین مسئلے کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید