• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کا گلگت بلتستان انتخابات میں سیاسی تعاون کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ ق نے گلگت بلتستان انتخابات میں سیاسی تعاون کا اعلان کردیا۔

ترجمان مسلم لیگ ق نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی ہدایت پر سیاسی تعاون کا فیصلہ کیا گیا، سیاسی ہم آہنگی،ترقی اور عوامی فلاح کیلئے دونوں جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ہمایوں خان نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے فیصلے سے پیپلز پارٹی کی انتخابی پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید