• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے انفرااسٹرکچر نظام میں گورننس کی کمزوریاں اجاگر، عملی نفاذ میں مسائل برقرار، رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں انفرااسٹرکچر رسک اسیسمنٹ رپورٹ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے انفرااسٹرکچر نظام کی کمزوریوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ٹرانسپیرنسی کے مطابق پاکستان نے گورننس کا ایک مستحکم نظام قائم کر لیا ہے لیکن عملی طور پر اس میں کمزوریاں ہیں۔ 

ادارے نے اپنے تجزیے میں پاکستان کو انفرااسٹرکچر شفافیت کے حوالے سے 10 میں سے 6 اعشاریہ تین چار نمبر دیے ہیں اور اسے ہائی رسک کیٹیگری میں رکھا ہے۔ 

اس ہائی رسک کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان میں انفرااسٹرکچر منصوبے طے کرنے، ان کی منظوری، اجازت اور پھر عمل درآمد میں گورننس کی کم زوریاں سامنے آنے کے خدشات ہوتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید