ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)2002میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی بولی وڈ ہارر فلم ’راز‘ فرنچائز کی چوتھی نئی ہارر ڈرامہ فلم رازری بوٹ کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔’لو مان لیا‘کے بول پر مبنی اس گانے کو مشہور گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موسیقی جیت گنگولی نے ترتیب دی ہے۔نامور ہدایتکار وکرم بھٹ اس مرتبہ بھی فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سر انجام دینگے جبکہ فلم کی کاسٹ میں عمران ہاشمی، کریتی کھر باندا اور گورر اروراشامل ہیں۔مہیش بھٹ، مکیش بھٹ اور بھوشن کمار کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 16ستمبرکوسینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔