• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان رجیم میں افغان شہریوں کی زندگی مشکل ترین ہو گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

افغانستان میں جاری معاشی بحران، غربت اور غذائی قلت نے افغان شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی۔

ناروے کی ریفیوجی کونسل کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم میں افغانستان میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی تقریباً آدھی آبادی کو امداد کی ضرورت ہے اور 40 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، قابض طالبان رجیم میں 400 سے زیادہ صحت کے ادارے بند ہونے سے لاکھوں لوگ بنیادی علاج سے بھی محروم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ وہاں انسانی صورتِ حال مزید خراب ہو رہی ہے۔

ناروے کی ریفیوجی کونسل کی رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کی جانب سے خواتین پر سخت پابندیوں نے افغان معاشرے کا آدھا حصہ عملی طور پر نظام سے باہرکر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس طرح کی کئی عالمی رپورٹس پہلے بھی سامنے آ چکی ہیں جن میں طالبان رجیم میں ہونے والی مشکلات کو بیان کیا جا چکا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید