بھارتی فوج کے آپریشن بلیو اسٹار کو 42 سال مکمل ہو گئے جبکہ سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر ہے۔
آپریشن بلیو اسٹار کا آغاز 1 جون 1984ء کو گولڈن ٹیمپل پر بھارتی فوج کے حملے سے ہوا تھا جس میں ہزاروں نہتے مرد، خواتین، بزرگ اور بچے بھارتی فوج کی سفاکی کا نشانہ بنے تھے۔
امرتسر میں واقع سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل پر حملہ عالمی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی تھا۔
برطانیہ، کینیڈا، امریکا اور دیگر ممالک میں آپریشن بلیو اسٹار پر بھارت کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے۔
سابق وزیرِ اعلیٰ مشرقی پنجاب پرکاش سنگھ بادل کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نااہل ہے جبکہ سکھ موٗرخ ہرجندر سنگھ دلگیر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا سکھوں کے خلاف آپریشن بلیو اسٹار ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔