• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی 3 نسلوں سے گلگت بلتستان والوں کے حقِ حاکمیت کیلئے جدوجہد کر رہی ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو—فائل فوٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو—فائل فوٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بھائیو اور بہنو! پیپلز پارٹی 3 نسلوں سے آپ کے حقِ حاکمیت کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ صدرزرداری نے گلگت بلتستان کو شناخت دی جس سے وہاں انتظامی اصلاحات ہوئیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے ایف سی آر  اور راج شاہی نظام کا خاتمہ کیا اور آپ کو سبسڈی دلوائی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ اب میں نے، آپ نے اور نئی نسل نے جدوجہد کرنی ہے، 7 جون کو تیر پر مہر لگائیں، پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں تاکہ آپ کے حقِ حاکمیت کے لیے اسلام آباد میں آواز اٹھا سکوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ تعالیٰ آپ پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے تو وہ دن دور نہیں ہے کہ ہم نعرہ لگائیں گے کہ ’پانچوں صوبوں کی زنجیر، جیئے بھٹو، جیئے بینظیر‘۔

قومی خبریں سے مزید