• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے مایہ ناز اداکاروں کے نمبر ڈیلیٹ کیوں کیے؟ دلچسپ واقعہ سامنے آ گیا

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

 سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ میں نے ماضی میں شوبز کے دو بڑے ناموں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کے فون نمبر اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کر دیے تھے۔

بشریٰ انصاری کے مطابق میں نے مختلف مواقع پر دونوں فنکاروں کو پیغامات بھیجے، تاہم مصروفیات کی وجہ سے مجھے بروقت جواب نہیں ملا، اس صورتِ حال میں، میں نے یہ سمجھا کہ شاید وہ دونوں بہت زیادہ مصروف ہیں اور رابطہ نہیں رکھنا چاہتے، اس تاثر کے بعد میں نے خود ہی دونوں کے نمبر حذف کر دیے تاکہ بار بار میسج کرنے یا کسی غلط فہمی میں مبتلا ہونے سے بچ سکوں، تاہم کچھ عرصے بعد ایک حیران کن صورتِ حال سامنے آئی۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ایک دن مجھے ایک پیارا سا پیغام موصول ہوا جس میں لکھا تھا آپا، آئی لو یو، آئی مس یو، چونکہ نمبر محفوظ نہیں تھا، اس لیے صرف ابتدائی حروف ایم کے نظر آ رہے تھے، جس پر میں نے غلطی سے سمجھا کہ شاید یہ اداکارہ مِشی خان ہیں، اصل میں یہ پیغام ماہرہ خان کی طرف سے تھا، جو یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ میں نے ان کا نمبر ہی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

اسی طرح ایک اور موقع پر فہد مصطفیٰ نے بھی رابطہ کیا، مگر نمبر محفوظ نہ ہونے کی وجہ سے پہچان میں غلطی ہو گئی، جس پر وہ بھی حیران رہ گئے۔

بشریٰ انصاری نے وضاحت کی کہ میرا کسی سے ناراضی کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ میں دونوں کو بے حد عزت دیتی ہوں، ماہرہ خان انتہائی باادب، عاجز اور خوش اخلاق شخصیت ہیں جبکہ دونوں فنکار پاکستانی انڈسٹری کے مصروف ترین ناموں میں شمار ہوتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید