• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمی خاندان سے ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: تشار کپور

تشار کپور---فائل فوٹو
تشار کپور---فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار تشار کپور نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے ان مشکلات کا ذکر کیا ہے جن کا انہیں فلمی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود سامنا کرنا پڑا۔

49 سالہ بھارتی اداکار نے 2001ء میں فلم مجھے کچھ کہنا ہے سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ 1990ء کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں داخل ہونا میرے لیے ایک بڑا جھٹکا تھا۔

تشار کپور نے کہا کہ میرا تعلق کاروباری پسِ منظر سے تھا اور میں نے بچپن سے اداکار بننے کی تربیت حاصل نہیں کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ میری دلچسپی تعلیم میں تھی، میں نے بیرونِ ملک تعلیم حاصل کی اور وہاں کام بھی کیا، جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تو نئے اداکاروں سے مخصوص انداز، جسمانی ساخت اور رویے کی توقع کی جاتی تھی، میں ایک شرمیلا شخص تھا، اس لیے یہ سب میرے لیے بہت مشکل تھا۔

اداکار کے مطابق 90ء کی دہائی میں اداکاروں کے لیے فائٹ اور ڈانس کی تربیت لینا ضروری سمجھا جاتا تھا، میں اس ماحول میں خود کو بہت الجھا ہوا محسوس کرتا تھا اور فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی اسے چھوڑنے کا سوچنے لگا تھا۔

تشار کپور نے کہا کہ معروف اداکار جیتندر کا بیٹا ہونے کی وجہ سے میڈیا کی بھی مجھ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں۔

واضح رہے کہ مشکلات کے باوجود تشار کپور کی پہلی فلم مجھے کچھ کہنا ہے کامیاب ثابت ہوئی، جس پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔

اداکار ان دنوں اپنی آئندہ فلموں جنادیش اور گول مال 5 کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید