• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی خواتین ہاکی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی خواتین ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے60 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، سندھ کی چھ کھلاڑیوں تہمینہ زیدی، کنول اعجاز، بتول کاظم، فوزیہ ناز، مدیحہ اور غزالہ بھی  کیمپ میں شامل ہیں۔ تربیتی کیمپ 20 اگست سے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں لگایا جائیگا، کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیمپ کمانڈنٹ اولمپئن سعید خان کو رپورٹ کریں۔  کھلاڑیوں میں رضوانہ یاسمین، رشانہ خان، فخرہ تبسم، تہمینہ زیدی، سیدہ سعدیہ، عائشہ شمشاد بشیر (گول کیپرز) کنول اعجاز، عشرت عباس، ہرا فاطمہ، عاصمہ خان، مرینہ انور، شانیل بابر (فل بیکس) نفیسہ انور، عائشہ بشیر، روزینہ، سونیا، اقصیٰ جاوید، رمشا الیاس، گل پری، ثناء ارشد، سائرہ خان، شاہدہ رضا، ذکیہ نواز، مریم حنیف، زیب النساء، سدرہ پرویز، ابرا شیخ، فوزیہ ناز (ہاف بیکس) اقراء جاوید، بتول کاظم، غزالہ ، مدیحہ، سیمرا، حسینہ، شفق العین، شندانہ خان، خمسہ، عالیہ بی بی، شکریہ، نمرہ عبدالخالق، نادیہ رحمت، ماریہ صابر، حنا پرویز، امبرین ارشد، افشین نورین، کلثوم شہزادی، سدرہ ایوب، حمیرا لطیف، عالیہ بتول، موبینہ الیاس، زرین حبیب، تسکین کوثر، ساحل ملک، ثناء اللہ دتہ، مہ جبین، ثناء ناز، قرت العین، حنا کونل اور کلثوم منیر (فارورڈز) شامل ہیں۔
تازہ ترین