• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین روزہ جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ ختم ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تین روزہ سندھ اسپورٹس بورڈ جشن آزادی باکسنگ ٹورنامنٹ ختم ہوگیا۔ اس دوران 36کلوگرام کیٹیگری میں محمد علی، 42 کلوگرام میں نبیل احمد، 44 کے جی میں نجات علی، 46 کے جی میں محمد فہیم ،48 کے جی میں غازی احمد، 52 کے جی میں نصیب احمد، 54 کے جی میں اظہر علی،57 کے جی میں جلیل احمد، 60 کے جی میں میر واعظ ، 64 کے جی میں شاہد آفریدی ، 69 کے جی میں نقیب اللہ کامیاب رہے۔ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ اسپورٹس کی سرگرمیاں معاشرے میں برائیوں کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کرتی ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس سندھ محمد راشد، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر دودا خان بھٹو، سافٹ بال فیدریشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم، اصغر بلوچ، غلام محمد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین