چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پری پول دھاندلی کی گئی، خاص منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو اس پورے عمل سے باہر نکالا گیا، اس وقت 70 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اپنے من پسند لوگوں کو پارلیمان تک پہنچانا لوگوں کا حق ہے اور یہی جمہوریت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ میں ہیرا پھیری اور لوگوں کو اپنا حق استعمال کرنے سے روکنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ان 70 فیصد لوگوں کو جمہوری عمل سے نکالا گیا، اس وقت تک ہمارے پاس 3 حلقوں کے فارم 47 موجود ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم 8 نشستوں پر 100 فیصد جیت رہے تھے جن کا فارم 47 ملنا چاہیے تھا۔