• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹر راجا ناصر عباس کا گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کا الزام

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگادیا۔

ایک بیان میں راجا ناصر عباس نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کی گئی، اپنی مرضی کا رزلٹ حاصل کیا گیا، عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکا ڈالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر انتہائی حساس ریاست ہے، دشمن چاہتے ہیں کہ اس حساس علاقے میں کشیدگی ہو۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر ہمیں تشویش ہے اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ہوا، کشمیر کی صورتحال کا اثر پاکستان اور خطے پر ہے۔

قومی خبریں سے مزید