• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی جے سی سی آئی اور قصورسی سی آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) آذربائیجان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا، تجارت و سرمایہ کاری کے روابط کو مضبوط بنانا اور پاکستان و آذربائیجان کے درمیان نئے کاروباری مواقع تلاش کرنا ہے۔ اس موقع پر اے پی جے سی سی آئی کے سرپرست اعلیٰ احسن ظفر بختاوری اور قصور چیمبر کے سینئر نائب صدر حاجی محمد اکرم ذکی موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید