راولپنڈی(جنگ نیوز) مسلم لیگ ن راولپنڈی کے زیر اہتمام کشمیر انتخابات کے سلسلے میں انتخابی اجلاس و عشائیہ منعقد ہوا، جس کی میزبانی سجاد خان نے کی، جبکہ اجلاس کی صدارت سینیٹر ناصر بٹ نے کی۔اجلاس میں پارٹی کارکنوں، معزز شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر راجہ صدیق امیدوار ویلی 6 ,ایم این اے انجم عقیل خان، ایم این اے فرح ناز، ایم پی اے نعیم اعجاز، سردار طارق، سابق ڈپٹی میئرز ملک سلطان اور خالد سعید بٹ، آر ڈبلیو ایم سی کے ڈائریکٹرز شیخ تنویر اختر اور حافظ عبداللہ بٹ، مرزا منصور بیگ ، حامد شاہ ، رضوان عباسی، شازیہ ساجد سمیت بڑی تعداد میں چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔