• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس نے اشتہاری سمیت 36 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے مجرمان اشتہاری سمیت سنگین جرائم میں ملوث 36جرائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، تھانہ ویمن ،تھانہ شہزاد ٹائون، تھانہ ترنول، تھانہ گولڑہ ،تھانہ سنبل، تھانہ مارگلہ ،تھانہ سنگجانی ،تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ رمنا، تھانہ کھنہ اور تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 20 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔
اسلام آباد سے مزید