راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ موٹروے ایم 1پر ایک نامعلوم شخص کو نامعلوم گاڑی نے کچل دیا،جس سے اس کی دونوں ٹانگیں فریکچر ہوگئیں اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی شدید ضربیں آئیں، وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔