• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں شہری گاڑی اور 18 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،18موٹرسائیکلوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،گن پوائنٹ پر متعدد ڈکیتیوں میں موبائل فونز،نقدی لوٹ لی گئی،گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 14موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ گلریزمیں محمدہریرہ سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ،تھانہ وارث خان کے علاقہ مکھا سنگھ سٹیٹ میں مقیت اعوان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور10ہزار روپے ،تھانہ گنج منڈی کے علاقہ سٹی صدر روڈ پرارشد محمود سےساڑھے آٹھ ہزار روپے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ رحمان آباد میں سلیمان ہارون سے اسلحہ کی نوک پر29ہزار 999روپے اور موبائل،تھانہ چونترہ کے علاقہ روپڑ کلاں میں نور خان سے اسلحہ کی نوک پر22ہزار روپے چھین لئے گئے گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے اور سامان چوری کرلیاگیا ،اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 4موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ نون کے علاقہ سے گاڑی ،تھانہ کوہسار ،تھانہ شالیمار ،تھانہ بارہ کہوکے علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرلیئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید