• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنانی کمانڈر ان چیف کی ملاقات

فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر
فوٹو بشکریہ آئی ایس پی آر

لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف جنرل روڈولف ہائیکل نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر لبنانی کمانڈر اِن چیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتِ حال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور لبنان کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط اور تربیتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، پاکستان نے لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر جنرل روڈولف ہائیکل نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل مہارت کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی امن مشنز میں پاکستان کی خدمات کو لبنان نے قابلِ قدر قرار دیا، پاکستان اور لبنان کی افواج نے فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا، دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید