کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 5 اراکین نے کالعدم تحریک سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
لاتعلقی کا اعلان کرنے والوں میں سید فیصل گیلانی، احسان شبیر شانی، محسن خلیل، شبیرنگیالوی اور راجہ سلطان شامل ہیں۔
ان افراد کا کہنا ہے کہ وہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی حالیہ پُر تشدد کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں، آزاد کشمیر کے لوگ کالعدم کمیٹی کا مزید حصہ نا بنیں۔
دوسری جانب کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر جزوی ہڑتال ہوئی، کہیں دکانیں بند تو کہیں کھلی رہیں۔
کوٹلی میں مختلف مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں، آنسو گیس کی شیلنگ اورپتھراؤ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔