• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ، آزاد اور پاکستان کے کشمیریوں میں کوئی تفریق نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر اور پاکستان کے کشمیری ایک ہیں کوئی تفریق نہیں۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ مہاجر کا مطلب مقبوضہ کشمیر سے آ کر پاکستان میں بسنے والا کشمیری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی پہلی کابینہ1947 میں 6 وزرا پر مشتمل تھی، ان میں دو 2 مہاجر کشمیری وزیر بھی شامل تھے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ غلام دین وانی اور ثناء اللّٰہ شامیم دونوں کا تعلق راولپنڈی سے تھا، شہید مقبول بٹ نے بھی مہاجر نشست پر الیکشن لڑا۔

قومی خبریں سے مزید