رواں سال مئی میں 2 عرب ملکوں سے 1، 1 ارب ڈالر پاکستان آئے ہیں۔
بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کی قربانی کے لئے بھیجی گئی ترسیلات گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی توقعات کے مطابق رہیں، تارکین وطن نے مئی میں سوا 4 ارب ڈالر پاکستان بھیجے ہیں۔
سعودی عرب سے 1 ارب 2 کروڑ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 1 ارب 66 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات آئیں ہیں۔
برطانیہ سے 64 کروڑ ڈالر اور یورپی یونین کے 46 کروڑ یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات کو ارب ڈالر تک پہنچا دیتی ہیں۔
مالی سال کے پہلے 11 مہینوں کی ترسیلات 38 ارب 21 کروڑ ڈالر رہیں، یہ بھی ملکی تاریخ کا ریکارڈ ہے، ایک مالی سال میں زرمبادلہ ذخائر 9 فیصد بڑھے ہیں۔