شیخوپورہ (نمائندہ جنگ ) معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی میں کام کرنے والے خانہ فرہنگ ایران کے بارے میں رپورٹ حکومت پنجاب کو موصول ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر مقامی گرلز کالج میں لیکچرز دے رہے ہیں ۔ قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ ان رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں خانہ فرہنگ ایران (ایرانی کلچر سینٹر ) آبادی سیٹ لائٹ ٹائون میں چل رہا ہے ۔ اس خانہ فرہنگ کی طرف گورنمنٹ کالج فار گرلز موہن پورہ تھانہ گنج منڈی راولپنڈی میں تربیتی پروگرام کروایا جاتا ہے جس کو بمطابق ایرانی شانسی کا نام دیا گیا ہے جو سیٹ لائٹ کے ذریعے ایران سے ہونے والے لیکچرز کے ذریعے براہ راست دی جاتی ہے۔ جس میں خواہشمند اسٹوڈنٹس شرکت کرتے ہیں۔ خانہ فرہنگ روالپنڈی کے قریبی ذرائع نے ان الزامات کی تردیدی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ثقافتی مرکز ہے اور اس کے تحت ہونے والے لیکچرز کا تعلق بھی ثقافت سے ہی ہوتا ہے جن پر اس سے پہلے کبھی اعتراض نہیں ہوا ۔