وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستان کے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
بیرون ملک مقیم پاکستان نے مئی میں ریکارڈ 4 اعشاریہ 3 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجے ہیں۔
وزیراعظم نے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ نہایت خوش آئند ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مئی 2026 میں سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے ماہانہ بنیاد پر 20 اعشاریہ 2 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 15 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کا ملکی معیشت پر اعتماد اور مثبت شراکت داری ہمارا قومی سرمایہ ہے۔