میری ٹائم ٹریکنگ کمپنی کے مطابق خلیج سے تین ماہ بعد پہلا آئل ٹینکر یورپ کی طرف جا رہا ہے، یورپ کی طرف رواں ٹینکر پر 20 لاکھ بیرل خام تیل موجود ہے۔
میری ٹائم ٹریکنگ کمپنی کے مطابق مارچ کے بعد خلیج سے یورپ جانے والا یہ پہلا آئل ٹینکر ہے جو منزل ظاہر کیے بغیر 27 مئی کو آبنائے ہرمز سے گزرا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مارشل آئی لینڈز کے پرچم بردار ٹینکر نے پیر کو اپنی منزل نیدرلینڈز ظاہر کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق آئل ٹینکر 7 جولائی کو نیدر لینڈز میں روٹرڈیم کی بندرگاہ پہنچے گا۔