وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 26-2025 کا اقتصادی سروے کل پیش کریں گے، جس کے اہم نکات بھی سامنے آگئے۔
دستاویز کے مطابق مالی سال 26-2025 کے دوران عبوری جی ڈی پی گروتھ 3.7 فیصد رہی جبکہ ہدف 4.2 فیصد تھا۔
معیشت کا حجم 11.3 فیصد اضافے سے 126.9 ٹریلین روپے ہوگیا ہے۔ معیشت کا حجم 43 ارب 90 کروڑ ڈالر اضافے سے 452 ارب 10 کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ گزشتہ مالی سال معیشت کا حجم 408 ارب 20 کروڑ ڈالر تھا۔
دستاویز کے مطابق فی کس سالانہ آمدن 150 ڈالر اضافے کے بعد 1901 ڈالر ہوگئی ہے۔ گزشتہ مالی سال فی کس سالانہ آمدن 1751 ڈالر تھی۔
پاکستانی کرنسی میں فی کس سالانہ آمدن 5 لاکھ 33 ہزار 629 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ سال فی کس سالانہ آمدن 4 لاکھ 89 ہزار 118 روپے تھی۔
دستاویز کے مطابق تعلیم کے شعبے کی گروتھ 5.23 فیصد رہی جبکہ ہدف 4.5 فیصد تھا۔ صحت اور سماجی سرگرمیوں کی شرح نمو 6.86 فیصد رہی جبکہ ہدف 4 فیصد تھا۔
زرعی شعبے کی شرح نمو 2.89 فیصد رہی جبکہ ہدف 4.5 فیصد تھا۔ اہم فصلوں کی گروتھ 0.65 فیصد رہی جبکہ ہدف 6.7 فیصد تھا۔ کاٹن جننگ کی گروتھ0.07 فیصد رہی جبکہ ہدف 7 فیصد تھا۔
لائیو اسٹاک کی گروتھ 3.75 فیصد رہی جبکہ ہدف 4.2 فیصد تھا۔ جنگلات کی شرح نمو 2.02 فیصد رہی جبکہ ہدف 3.5 فیصد تھا۔
ماہی گیری کے شعبے کی گروتھ 1.66 فیصد رہی جبکہ ہدف 3 فیصد تھا۔ صنعتی شعبے کی گروتھ 3.51 فیصد رہی جبکہ ہدف 4.3 فیصد تھا۔
مائننگ اور کوائرنگ کی گروتھ 0.38 فیصد رہی جبکہ ہدف 3 فیصد تھا۔ مینوفیکچنگ سیکٹر کی گروتھ 6.61 فیصد رہی جبکہ ہدف 4.7 فیصد تھا۔
بڑی صنعتوں کی افزائش 6.11 فیصد رہی جبکہ ہدف 3.5 فیصد تھا۔ چھوٹی صنعتوں کی گروتھ 8.50 فیصد رہی، ہدف 8.9 فیصد تھا۔
سلاٹرنگ کے شعبے کی گروتھ 6.19 فیصد رہی جبکہ ہدف 4.3 فیصد تھا۔ بجلی، گیس، واٹر سپلائی گروتھ منفی 10.63 فیصد رہی جبکہ ہدف 3.5 فیصد تھا۔
تعمیراتی شعبے کی گروتھ 5.73 فیصد رہی جبکہ ہدف 3.8 فیصد تھا۔ خدمات کے شعبے کی شرح نمو 4.09 فیصد رہی جبکہ ہدف 4 فیصد تھا۔
تھوک پرچون شعبوں میں شرح نمو 3.71 فیصد رہی جبکہ ہدف 3.9 فیصد تھا۔ ٹرانسپورٹیشن اور اسٹوریج شعبوں میں 2.31 فیصد گروتھ ہوئی جبکہ ہدف 3.4 فیصد تھا۔
ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کی گروتھ 3.94 فیصد رہی جبکہ ہدف 4.1 فیصد تھا۔ انفارمیشن کمیونیکیشن شعبوں کی گروتھ 7.52 فیصد رہی جبکہ ہدف 5 فیصد تھا۔
فنانشل، انشورنس سرگرمیوں کی گروتھ 0.3 فیصد رہی جبکہ ہدف 5 فیصد تھا۔ ریئل اسٹیٹ شعبے میں شرح نمو 3.63 فیصد رہی جبکہ ہدف 4.2 فیصد تھا۔