• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان الیکشن کو پوری دنیا نے شفاف قرار دیا، رانا ثناء

وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کو پوری دنیا نے شفاف قرار دیا ہے۔

سینیٹ اجلاس سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں 65 فیصد لوگوں نے ووٹ دیا، وہاں سارا دن کوئی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے کہا کہ شفاف اورفری انتخابات ہوئے ہیں، ملک کے خلاف اپوزیشن کا ایسے بات کرنا نامناسب ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا تھا کہ گلگت بلتستان کی حکومت سازی سے متعلق موجودہ نمبر گیم میں تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ 15 تاریخ کو فائنل نمبر گیم سامنے آئے گا، انہیں مزید 2 یا 3 سیٹیں مل جائیں گی، البتہ پیپلز پارٹی نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

دوران پروگرام پی پی کے ندیم افضل چن نے کہا تھا کہ انہیں مطلوبہ 3 سیٹیں مل جائیں گی جبکہ پی ٹی آئی کے شہرام ترکئی نے کہا کہ ان کی جماعت اپوزیشن میں ہی رہے تو بہتر ہے۔

قومی خبریں سے مزید