کراچی (اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹاؤن میں سابقہ شوہر کے ساتھ مل کر موجودہ شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ بیوی کو گرفتار کر لیا گیا،ملزمہ پولیس اہلکار ہے، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10میں واقع گھر سے گزشتہ روز 30سالہ حمزہ ولد ظہورالدین کی پھندا لگی لاش ملی تھی، ابتدائی طور پرواقعہ قتل کاشاخسانہ معلوم ہوا تھا،پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے اپنے سابقہ شوہر کے ساتھ مل کرمقتول کو اس کے گھر کے اندر ہی پھندا لگایا جبکہ اس کے ہاتھ بھی باندھے گئے تھے ،مقتول حمزہ کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد ظہور الدین کی مدعیت میں مومن آباد تھانے میں درج کیا گیا۔