پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا نے پارلیمانی و سیاسی رابطہ کمیٹی کو ناراض ارکان سے رابطہ کرنے سے روک دیا۔
پی ٹی آئی کے پی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی پارٹی معاملات میڈیا پر اٹھانے والے پارٹی ارکان سے رابطہ نہ کرے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قیادت پر دباؤ ڈالنے یا پارٹی نظم و ضبط کو کمزور کرنے والوں سے رابطہ نہ کیا جائے۔
پی ٹی آئی کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ جن ارکانِ اسمبلی کو کوئی شکایات یا مسائل درپیش ہیں، انہیں سنا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ارکان کے مسائل کو مناسب پارٹی فورم کے ذریعے حل کیا جائے گا۔
اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دباؤ ڈالنے یا پارٹی معاملات عوامی سطح پر لانے والوں کی پزیرائی نہ کی جائے۔