• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا جنگ بندی کی پاسداری اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پر زور

پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کی پاسداری اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پر زور دیتے ہوئے ایران امریکا کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان فریقین سے ضبط و تحمل اور مسائل کے پُرامن حل کا خواہاں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیرِ خارجہ نے ٹیلی فون پر خطے کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

پاکستان نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی بیانات مسترد  کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت غیر ذمے دارانہ بیانات سے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ صومالیہ کے وزیرِ خارجہ نے مغویوں کی بحفاظت رہائی کی یقین دہانی کرائی ہے، پنٹ لینڈ کے قبائلی رہنماؤں سے بھی قزاقوں کے ساتھ رابطوں کے لیے مشاورت جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید