وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ کابینہ وفاقی بجٹ 27-2026 کی منظوری دے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کابینہ کو بجٹ پر بریفنگ دیں گے، کابینہ وفاقی بجٹ 27-2026کی منظوری دے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج اقتصادی سروے پیش کر دیا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح نمو3.7فیصد رہی، مشرق وسطی کی صورت حال پیدا نہ ہوتی تو جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے اوپر جاتی، پاکستانی معیشت کا حجم 452ارب ڈالر سے اوپر چلا گیا۔
سیمنٹ سیکٹر میں 10 فیصد ، فرٹیلائزر سیکٹر میں 17 فیصد اورپٹرولیم سیکٹر میں 5 فیصد گروتھ ہوئی، فی کس اوسط سالانہ آمدن 1751ڈالر سے بڑھ کر 1901ڈالر ہوگئی۔
ٹیکس محصولات میں 11.3فیصد اضافہ ہوا، افراط زر میں گزشتہ 2 سال میں بتدریج کمی ہوئی، جولائی تا مئی اوسطاً مہنگائی کی شرح 6.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
29 مئی 2026 تک زرمبادلہ کے ذخائر 17.2 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے، زرمبادلہ کے ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 49 فیصد کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔