فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت سے محروم صومالی ریفری عمر آرتان کو اہم اسائنمنٹ مل گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صومالی ریفری عمر آرتان یوئیفا سپر کپ میں آفیشل کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
عمر آرتان کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونا پڑا تھا، تاہم یوئیفا نے عمر آرتان کو دنیا کے بہترین ریفریز میں سے ایک قرار دے دیا۔
یوئیفا سپر کپ میں چیمپئنز لیگ فاتح پی ایس جی اور آسٹن ولا آمنے سامنے ہوں گے۔ یوئیفا سپر کپ 12 اگست کو آسٹریا کے شہر سالزبرگ میں کھیلا جائے گا۔