• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلک اور سارہ تو بیرونِ ملک رہتے ہیں: نمرہ شاہد کا فلک شبیر کے بیان پر ردِعمل

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ نمرہ شاہد نے فلک شبیر کے خواتین کے مختصر لباس پہننے پر پابندی عائد کرنے کے مطالبے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

 نمرہ شاہد نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

انہوں نے فلک شبیر کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے خواتین کے لباس سے متعلق کیے گئے مطالبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلک اور سارہ تو زیادہ تر بیرونِ ملک رہتے ہیں، پھر وہ کونسا معاشرہ مانگ رہے ہیں؟ وہاں تو مختصر لباس پہننا عام بات ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بچے وہ ثقافت اپناتے ہیں جو انہیں اپنے ارد گرد کے ماحول میں ملتی ہے، جب سارہ اور فلک کی بیٹیاں بیرونِ ملک موجود ہیں تو پاکستان جتنا بھی اچھا بن جائے انہیں کیا فرق پڑے گا؟

اُنہوں نے کہا کہ فلک شبیر بات غلط نہیں کر رہے مگر ان کا بات کرنے کا طریقہ غلط ہے، جس طرح کے مختصر ملبوسات کی وہ بات کر رہے ہیں، پاکستان میں تو ویسے ملبوسات بالکل بھی نہیں پہنے جاتے۔

 نمرہ شاہد نے کہا کہ مجھے تو سمجھ نہیں آئی کہ فلک شبیر یہ مطالبہ کر ہی کیوں رہے ہیں، کیونکہ ان کی اہلیہ سارہ خان اتنی اچھی ہیں، شوبز کا حصّہ ہوتے ہوئے بھی وہ مناسب ملبوسات ہی پہنتی ہیں، اس لیے فلک کو اپنی بیٹیوں کی تربیت کے حوالے سے بالکل بھی پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید