گجرات(نمائندہ جنگ) ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان نے یونیورسٹی آف گجرات کے دو سب کیمپسز یونیورسٹی آف گجرات لاہور کیمپس اوریونیورسٹی آف گجراتسیالکوٹ کیمپس کی تعلیمی و علمی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں این او سی جاری کرتے ہوئے ان کے باقاعدہ قیام کی اجازت دے دی ہے۔ جامعہ گجرات کے دونوں کیمپسز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم کیا گیا تھا۔