گجرات (نمائندہ جنگ) صوبائی حکومت نے مالی سال 2016-17کے ترقیاتی بجٹ میں ضلع گجرات کے لئے 20 نئے منصوبہ جا ت شامل کئے گئے ہیں جن پر 1ارب64کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی ابتدائی طور پر 221ملین روپے کے فندز جاری بھی کر دیے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔