خانیوال میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق چاروں افراد عدالت میں پیشی کے لیے کچاکھوہ سے خانیوال آ رہے تھے کہ نیازی چوک پر مخالفین نے ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔